رمضان کی فضیلیت

0
ramadan fazeelat

رمضان المبارک اسلامی کیلنڈر کے مہینوں میں سے وہ بابرکت مہینہ ہے جس میں اللہ تبارل و تعالی نے قران مجید والفرقان الحمید کو نازل فرمایا۔ اللہ تعالی اپنی مخلوق پر اس مہینے میں اپنی خصوصی رحمتیں نازل فرماتا ہے۔ اسی بابرکت ماہ کی ایک رات کو اللہ نے تمام راتوں پر فضیلت عطا فرمائی اور قران مجید کو اسی رات میں نازل فرمایا۔ اس رات کو جسے ہم شب قدر جانتے ہیں اس کی تعریف اللہ تعالی نے قران مجید میں کچھ اس طرح بیان فرمائی

oلَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍ

القدر، 97 : 3

شب وقدر(فضیلت اور برکت اور ثواب میں) ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رمضان کی فضیلت کے بارے میں ارشاد فرمایا
مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيْمَانًا وَّإِحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّم مِنْ ذَنْبِهِ.
صحیح بخاری، کتاب الصلاةالتراویح، باب فضل لیلۃ القدر۔ 709:2، رقم : 1910
“جو شخص باحالت ایمان ثواب کی نیت سے روزے رکھتا ہے اس کے سابقہ گناہ بخش دیئے جاتے ہیں”
یہ تھی رمضان کی فضیلت قرآن و احادیث کی روشنی میں اب چلتے ہیں اس مہینے کے عشروں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے
رمضان المبارک تین عشروں پر مشتمل ہے اور ہر عشرے کی اپنی فضیلت ہے۔
(پہلا عشرہ)(رحمت کا عشرہ)
اس عشرہ میں کثرت سے اللہ تعالی سے اس کی رحمت کے حصول کے لیے دعا کرنی چاہیئے۔ پہلے عشرہ میں کثرت سےیہ دعا پڑھیں

رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ

اے ہمارے رب مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، تو سب سے بہتر رحم فرمانے والا ہے۔
دوسرا عشرہ (بخشش کا عشرہ)
دوسرا عشرہ بخشش کا عشرہ ہے۔ اس عشرہ میں کثرت اور سچے دل کے ساتھ اللہ تعالی سے دانستہ اور غیر دانستہ گناہوں کی معافی مانگنی چاہیئے۔ اس عشرہ میں کثرت سے یہ دعا پڑھیں

اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ كُلِّ ذَنْۢبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ
میں اللہ سے اپنے تمام گناہوں کی معافی مانگتا ہوں،جو میرا رب ہے اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔
تیسرا عشرہ (جہنم سے نجات کا عشرہ)
رمضان المبارک کا الوداعی عشرہ جہنم کی آگ سے نجات پانے کا عشرہ ہے۔ اس عشرہ کا ممتاز وصف یہ بھی ہے کہ اس میں اعتکاف کیا جاتا ہے۔ اس کی طاق راتوں میں شبِ قدر کو تلاش کیا جاتا ہے جو کہ تمام راتوں سے افضل رات ہے۔
اس عشرہ میں کثرت سے یہ دعا مانگیں

اَللّٰہُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّا تُحِبُّ الۡعَفۡوَ فَا عۡفُ عَنَّا،
اے اللہ بے شک تو معاف کرنے والا ہے، معاف کرنے کو پسند کرتا ہے پس ہمیں معاف فرمادے

Comments

comments