لیاری سالانہ مشاعرہ جشن افضال احمد سید منعقد کیا گیا

0

آرٹ کلچر سوسائٹی نے 26 جنوری 2019 کو شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں لیاری سالانہ مشاعرہ جشن افضال احمد سید منعقد کیا۔

افضال احمد سید جدید دور کے نامور شاعروں میں سے ایک ہیں۔ ان کی شاعری کلاسیکل اور جدید انداز دونوں پر مشتمل ہے۔ وہ شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے مترجم بھی ہیں جنہوں نے کئی جدید مشہورڈراموں اور ناولز کا اردو میں ترجمہ کیا۔ اسے کے ساتھ ساتھ بطور لیکچرار حبیب یونیورسٹی میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مشاعرہ میں کراچی کے علاوہ پاکستان کے نامور شاعروں نے شرکت کی۔ مہمان شاعروں میں  امریکہ سے تسلیم عابدی، اسلام آباد سے شہزاد شرجیل شرکت کررہے تھے۔

خالد مبین، اجمل سراج، شہزاد شرجیل، سید کامی شاہ کے علاوہ دیگر ابھرتے شعرا نے اپنا کلام پیش کیا۔ اور سامعین سے داد وصول کی۔ بعد ازاں افضال احمد نے اپنا کلام سناکر سامعین کو مسرت بخشی اور پروگرام کو اپنے انتقام پر پہنچایا۔


آخر میں آرٹ کلچر سوسائٹی نے اپنے بنائے ہوئے عکس شعراء کو بطور تحفہ پیش کیا۔

Comments

comments